مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک با خبر ذرائ نے اس بات کی تائيد کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کویت کے بے بنیاد الزامات کے بعد کویت سے ایرانی سفارتکاروں کے اخراج کے جواب میں کویت کے بعض سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے سنیچر کے دن کویت کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران کے کویت کے معاملات میں مداخلت کرتا تو جب صدام نے کویت پر حملہ کیا تھا اس وقت ایران کے لئے کویت میں مداخلت کرنے کا بہترین موقع تھا انھوں نے کہا کہ کویت نے بڑے پیمانے پر عراق کے سابق معدوم صدرصدام کو مالی تعاون فراہم کیا تھا لیکن جب صدام نے کویت پر حملہ کیا تو کویت کی اس دشمنی کو ایران نے فراموش کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کویت اور کویتی شہریوں کو مدد فراہم کی انھوں نے کہا کہ کویت میںجاسوسی کرنے کا الزآم بہت بڑا جھوٹ ہے جو امریکہ کو خوش کرنے کے لئے لگایا جارہا ہے اور اس کا تعلق بحرین کے حوادث سے بھی ہوسکتا ہے انھوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے بعض امریکہ نواز حکمراں عوام کے اندر اسلامی بیداری کی لہر سے خوفزدہ ہوکر دوسروں پر الزام عائد کررہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کویت کے بے بنیاد الزامات کے بعد کویت سے ایرانی سفارتکاروں کے اخراج کے جواب میں کویت کے بعض سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔
News ID 1285690
آپ کا تبصرہ